سوال
صرف لڑکا اورلڑکی نکاح کیلئے راضی ہوں ۔انکے ساتھ اور کوئی بھی نہیں ہے نہ کوئی گواہ اور نہ ہی کوئی تعلق والا تو کیا انکا نکاح پرھا جاسکتا ہے اور وہ رجسٹرڈ نکاح ہوگا ؟ (عرفان یوسف ،فیصل آباد،پاکستان)
جواب
گواہوں کے بغیر شرعاً نکاح نہیں ہوسکتا ۔وفی الدر المختار ج۳ص۳۰۶وشرط حضورشاھدین حرین اوحروحریتین مکلفین سامعین قولھما معاً ۔ واللہ اعلم