درس قرآن ڈاٹ کام کی تمام لنکس

غریب کا خریدا گیا قربانی کا جانور کم عمر نکلنے کی صورت میں حکم

سوال

.اگرکسی غریب نے قربانی کاجانور خرید ااور بعد میں پتہ چلا کہ وہ کم عمر ہے تو اب شرعا کیاحکم ہے (محمدغزالی کوئٹہ )

جواب

مذکورہ صورت میں اس غریب پر یہ جانور صدقہ کرنا لازم ہے اور قربانی کیلئے اس فقیر کو دوسرا جانور خریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔واللہ اعلم 

بچپن میں عقیقہ نہ کیا گیا ہو تو کیا حکم ہے ؟

سوال

 اگر بچپن میں عقیقہ نہ کیا جائے تو کیا اٹھارہ سال کی عمر میں عقیقہ کرسکتے ہیں؟( سعد خان ہری پور )

جواب

عقیقہ کرنا فرض واجب نہیں بلکہ سنت ہے اور احادیث میں اسکی ترغیب آئی ہے تاہم عقیقہ ساتویں دن کرنا چاہئے اگر یہ موقع گذرجائے تو نفلی صدقہ کے طور پر بعد میں بھی کرسکتے ہیں ۔واللہ اعلم